انقلاب

yousaf minhas

یوسف منہاس

ہر طرٖف دھول۔۔ ہی دھول ۔۔
شور اتنا کہ کان پڑی آواز سنائی نہ دے ۔۔۔
آنکھوں سے آنسو رواں۔۔
سلطنت شریفیہ کے عالی دماغ راسخ العقیدہ، غریبوں کے غم خوار،اعلیٰ ظرف، خاندان امرا کے چشم و چراغ نواز شریف ایک بگھی میں سوار ۔۔۔
ہائے جمہوریت ، ہائے جمہوریت پکارتے ہوئے ۔۔
دو رویہ جم غفیر کے درمیان سے گزر رہے ہیں ۔۔
لوگ بگھی کے پیچھےدیوانہ وار بھاگ رہے ہیں ۔ؕ۔۔
مجمع میں سے کوئی گھوڑے کو ہاتھ لگا کر آنکھوں سے لگا رہا ہے۔۔ جس کا ہاتھ گھوڑے تک نہیں پہنچا
وہ اس جگہ سے مٹی اٹھا کر سر میں ڈال رہا ہے ۔۔جہاں سے بگھی گزری۔۔
ایک عالم وارفتگی اور افرا تفری ہے ۔۔
مجمع میں شال افراد رو رہے ۔۔۔ کوئی سر پیٹ رہا ہے۔۔ کوئی سینے پر دو ہتڑ مار مار کر اپنے بال کھینچ رہا ہے ۔۔
ایک عجب منظر ہے ۔۔۔
ہر طرف ۔۔
انقلاب۔۔ انقلاب ۔۔ کا شور مچا ہے ۔۔
شر فو بھی اماں کا ہاتھ تھامے مجمع میں موجود ہے ۔۔۔
“شریفاں ” بار بار اپنے اکلوتے بیٹے” شرفو ” سے پوچھ رہی ہے ۔۔۔ بیٹا ۔۔پہرست میں تیرا نام تو ہے نہ ۔۔ ہاں اماں ۔۔۔” پکھر” والی کوئی بات نہیں ۔۔
اب کی بار کوئی گڑ بڑ نہیں ۔۔
میرا نام پہرست میں ہے ۔۔ اور اب کی بار تو” کھد” انہوں نے انقلاب لانے کی بات کی ہے ۔۔۔
اماں یہ ہے ٹھیک والا انقلاب ۔۔
“نواج سریف” نے پچیس ہزار کنال پر اپنے جاتی امرا والے محل کو گریبوں کے لئے بکف کر دیا ہے ۔۔ “ایہاں” اب تین تین مرلے کے گھر بنا کر وہ سب گریبوں کو بانٹ دیں گے ۔۔
اماں اسے کہتے ہیں ۔۔” نیک کام گھر سے سروع کرنا چاہیے “۔۔
بس تو پکھر مت کر ۔۔
اب کی بار ۔۔ انقلاب آ کر ہی رہے گا ۔۔
ابھی یہ خواب میں دیکھ ہی رہا تھا کہ کان میں آواز پڑی۔۔
دفتر نہیں جائیں گے آج آپ ۔۔۔
خواب ادھور اہی رہ گیا ۔۔۔
آنکھ کھلی۔۔ تو ۔۔۔
انقلاب کے داعی ۔۔
نواز شریف خاندان کے حوالے سے ۔۔
دن کے تازہ اخبار کی شہہ سرخی یہ تھی ۔۔۔” نیب میں پیش نہیں ہوں گے ، شریف فیملی”

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: