ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے اہم فیصلہ کرلیا

ویرات کوہلی اور انوشکا شرما آئندہ ہفتے شادی کرلیں گے، بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ تقریبات اٹلی میں ہوں گی، تاہم بالی ووڈ اداکارہ کے ترجمان نے ان خبروں کی تردید کی ہے۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور بالی ووڈ ہیرون انوشکا شرما کی شادی طے ہوگئی ہے، بھارتی میڈیا کے مطابق تقریبات نو سے بارہ دسمبر تک اٹلی میں ہوں گی ۔

شادی کی تقریب میں اب تک کسی کرکٹر کو مدعو نہیں کیا گیا، کوہلی اور انوشکا دوستوں کے لیے اکیس دسمبر کو ممبئی میں محفل سجائیں گے، بھارتی اداکارہ کے ترجمان نے شادی کی خبروں کی تردید کی ہے۔

یاد رہے کہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کچھ دن قبل ایک کمرشل میں ایک ساتھ نظر آئے تھے جس میں انہوں نے عروسی ملبوسات زیب تن کیے ہوئے تھے، دونوں شخصیات کے مداحوں نے جوڑے کو بہترین قرار دیتے ہوئے جلد شادی کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

واضح رہے کہ بھارتی کپتان اور انوشکا شرما کے درمیان 2012 سے گہرے تعلقات ہیں، دونوں شخصیات کے بارے میں یہ تاثر عام ہے کہ یہ ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: