ڈکٹیٹروں کا اس ملک میں کوئی مستقبل نہیں، زرداری

آصف علی زرداری نے کہا کہ نواز شریف جعلی مینڈیٹ کے نتیجے میں آئے ،اب ہم انکی جمہوریت نہیں بچائیں گے اپنی جمہوریت لائیں گے، جعلی خان سے ہم نے ان کو دو مرتبہ بچایا۔

پیپلز پارٹی کے صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ بے نظیر بھٹو میری بھی قائد تھی ، ہم نے بی بی کی شہادت کےنتیجے میں 5 سال حاصل کئے۔ان 5 سال میں بھٹو اور بی بی کے تمام وعدے پورے کئے، بلوچوں کو حقوق پختونوں کو شناخت دیی، یو این میں بی بی کی تصویر لہرا کر جمہوریت کا رنگ نمایاں کیا۔

آصف زرداری نے کہا کہ بے نظیر آج ہوتیں تو بلاول کو آگے آتے دیکھ کر خوش ہوجاتیں، مشرف بیرون ملک بیٹھ کر سیاست کو بدلنے کی کوشش کررہا ہے، سیاست سپر ہائی وے پر چڑھ چکی ہے، جو کچھ ہوگا ووٹ کی طاقت سے ہوگا، ڈکٹیٹروں کا اس ملک میں کوئی مستقبل نہیں۔

زرداری نے پھر شکوہ کیا کہ جیل میں تھا تو بڑے لوگ ملنے نہیں آتے تھے، میاں صاحب نے پاکستان کو کنگال کردیا، گاڈ فادر اور جعلی خان کو بات سمجھ نہیں آرہی، اگر ہم چھوڑ کر نہ جاتے تو یہ کچھ نہیں کرسکتے تھے، نواز شریف جعلی مینڈیٹ کے نتیجے میں آئے ،اب ہم انکی جمہوریت نہیں بچائیں گے اپنی جمہوریت لائیں گے، جعلی خان سے ہم نے ان کو دو مرتبہ بچایا۔

ڈالر کی حقیقی قیمت 127 روپے تک پہنچ چکی، روپے کی گرتی قیمت کو چھپایا جارہا ہے، تاکہ ساری زمہ داری نگراں حکومت پر آئے ، ان کو معلوم نہیں کہ نگران حکومت تک ان کو موقع نہیں ملے گا، بھٹو نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے کا خواب دیکھا تھا ، ایٹمی قوت کی وجہ سے بھارت ہم سے کشمیر نہیں چھین سکتا۔

افغانستان سے اچھے مراسم بڑھانا چاہتے ہیں، افغان دوست ہماری بات سمجھیں کہ صرف وہ مشکل میں نہیں، افغان دوست ہم پر شک نہ کریں ہم خود دہشت گردی کا شکار ہیں ، سن لو بھارتیو جب تک پی پی کا ایک بھی بچہ زندہ ہے، کشمیر ہماری شہہ رگ ہے اس پر کمپرو مائز نہیں کریں گے، اکیلے لڑنا پڑا تو بھی انکو آگے نہیں ٓانے دیں گے، پاکستان کی معاشی طاقت کا تعلق زراعت سے ہے یہ بات لوہار اور پٹواریوں کو سمجھ نہیں آرہی، اگر ہم کاشتکاروں کو کچھ دے بھی دیں تو کپاس ہمارا ایکسپورٹ آئٹم ہے۔

ہم 11 سال جیل میں رہ کر بھی کبھی ناامید نہیں ہوئے، ہوسکتا ہے عبوری حکومت سے پہلے ہی حکومت ہارمان جائے، پارلیمنٹ کو طاقت دی ورنہ ٓج نواز شریف صدارتی نظام حکومت چلاتا، ججوں پر کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتا ، آج پوری پارلیمنٹ کا احتساب ممکن ہے، عوام کی طاقت کو ووٹ میں بدلیں گے، سب معلوم ہے کون پہنچا کون نہیں پہنچا ، جو لوگ باہر بیٹھے ہیں انہیں بھی پیار بھیجتا ہوں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: