ملک کےسب سے بڑے انڈرپاس کا افتتاح

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے لاہور میں ملک کے سب سے بڑے بیجنگ انڈر پاس کا افتتاح کردیا ہے ، جس سے کینال روڈ پر ٹریفک جام کا بڑا مسئلہ حل ہوجائےگا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کینال روڈ پر مغل پورہ کے قریب انڈر پاس کاافتتاح کیا ،پونے 4 ارب روپے کی لاگت سے 1 اعشاریہ 3 کلو میٹر طویل انڈر پاس 125 دن کی قلیل مدت میں مکمل کیا گیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلی شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اس انڈرپاس سے روزانہ ڈھائی لاکھ گاڑیاں گزریں گی ، منصوبے کی تکمیل سے ٹھوکر نیاز بیگ سے لے کر ہربنس پورہ تک کینال روڈ سگنل فری ہو گیا ہے۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں اربوں روپے کی لاگت سے انفراسٹرکچر بہتر بنایا ہے، سڑکوں، انڈرپاسز اور فلائی اوورز کا جال بچھا دیا۔

وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ انفراسٹرکچر کے تمام منصوبے شفافیت اور معیار کے لحاظ سے اپنی مثال آپ ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: