پاکستان کی اہم رہائشی اسکیموں میں غیرقانونی تعمیرات

:غیرقانونی رہائشی اسکیموں کا رحجان بڑھتاجارہا ہے۔ مالکان سہانے خواب دکھا کر پلاٹ فروخت کر دیتے ہیں لیکن مکین بنیادی سہولیات سے محروم رہ جاتے ہیں۔ ایل ڈی اے ایسے عناصر کے خلاف کوئی موثر کارروائی نہیں کر رہا۔

فیروز پورروڈ، شیخوپورہ روڈ،جی ٹی روڈاور ملتان روڈ پرایسی غیر قانونی رہائشی اسکیموں کا جال موجود ہےجو لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی منظوری کے بغیر بُنا گیا ہے۔

ایسی اسکیمں بناتے وقت مالکان اشتہارات کے ذریعے سہولیات دینے کے بہت سے وعدے کرتے ہیں۔ شہر کے مضافاتی علاقوں میں  زمین کے بڑے ٹکڑے کو کاٹ کر بغیر منصوبہ بندی کے پلاٹ بنا کر فروخت کر دیا جاتا ہے۔رہائشی اسکیموں کے مالکان اپنا موقف دینے کو تیار نہیں ۔

ایل ڈی اے اپنا موقف کیمرے پر دینے سے انکاری ہے لیکن ان کے مطابق ضلع لاہور میں غیر قانونی رہائشی اسکیموں کی مجموعی تعداد دو سو چورانے ہےجن میں سےایک سوترانوے منظوری کے مراحل سے گزر رہی ہیں۔ رواں ماہ نیب نے بھی ایل ڈی اے سے غیر قانونی رہائشی اسکیموں کا ریکارڈ طلب کیا ہے ۔

ہاؤسنگ اسکیمیں بناتے وقت مالکان شہریوں کو خواب تو بہت سے دکھاتے ہیں  لیکن وہ خواب کبھی پورے نہیں ہوتے

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: