فیس بک پرجعلی اکاؤنٹس بنانے والے ہوشیارہوجائیں

فیس بک پرمختلف آئی ڈیزسے اکاؤنٹس بنانے والے ہوشیارہوجائیں کیونکہ اب لڑکا ہوکربھی فیس بک پر لڑکی بننا آسان نہیں ہوگا۔ فیس بک اکاؤنٹ کیلئے تصویر لازمی قرار دی جارہی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فیس بک اکاؤنٹ کے لیے تصویر لازمی قراردیے جانے کا فیصلہ کیا جا رہا ہے، اگر اکاؤنٹ بنانے والے نے اپنی تصویر نہ دی تو اکاؤنٹ بند کردیا جائے گا۔

فیس بک انتظامیہ کے مطابق شناخت کی تصدیق کے بعدصارف کی تصویر سروسر سے ہٹادی جائے گی۔ ترجمان فیس بک ترجمان کا کہنا ہے کہ بہت جلد فیس بک صارف سے واضح سیلفی دینے کے لیے کہا جائے گا۔ اس اقدام کا مقصد صارف کی شناخت کی تصدیق ہوگا۔

ترجمان کے مطابق اس طریقہ کارست مشتبہ سرگرمیوں والے اکاؤنٹس کی پکڑمیں مدد ملے گی۔ فیس بک انتظامیہ کا مزید کہنا ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع ملنے کی صورت میں صارف سے اس کی شناخت سے متعلق پوچھا جائے گا کہ آیا وہی حقیقی صارف ہے یا نہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: