پاکستان مذہب ،زبان یا فرقے کی تفریق کے بغیر سب پاکستانیوں کا ہے

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ پاکستان رنگ و نسل ، مذہب ،زبان یا فرقے کی تفریق کے بغیر سب پاکستانیوں کا ہے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پشاور میں فاٹا، خیبرپختونخوا کے علما سے ملاقات کی اور باجوڑ میں پاک افغان سرحد کا دورہ کیا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علما سے ملاقات میں آرمی چیف نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں علما کے مثبت کردار کو سراہا۔
اس موقع پر علماکرام نے دہشت گردی کی متفقہ طور پر مذمت کی اور امن و استحکام کے سیکیورٹی فورسز کی کوششوں کی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دورہ باجوڑ کے موقع پر آرمی چیف کو پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی صورت حال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر سرحد پار سے دہشت گردوں کی در اندازی روکنے کے لیے پاک فوج کی کوششوں سے بھی آرمی چیف کو تفصیلی آگاہ کیا گیا ۔
سرحد پر باڑ ، نئے قلعوں ، پوسٹوں کی تعمیر سے متعلق بھی جنرل قمر باجوہ کو بریفنگ دی گئی ، آرمی چیف کو مقامی افراد کو سہولیات کی فراہمی کے منصوبوں سے بھی آگاہ کیا گیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: