پاک بھارت کرکٹ سیریز، سیاسی وسفارتی مسئلہ بن گئی

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی کا کہنا ہے کہ پاک بھارت کرکٹ کی بحالی سیاسی اور سفارتی فیصلہ بن چکا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں لوکل سطح پر ایک میچ کے دوران ایم ایس دھونی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت کرکٹ صرف کھیل نہیں بلکہ اس سے بڑھ کر کچھ ہے۔ بہتر ہوگا کہ پاک بھارت کرکٹ کی بحالی کا فیصلہ حکومت پر چھوڑ دینا چاہیے۔دونوں ملکوں کے درمیان کرکٹ کی بحالی اب سیاسی اور سفارتی فیصلہ بن چکا ہے۔

مہندرا سنگھ دھونی کا کہنا تھا کہ کھیل کو سیاست سے دور رہنا چاہیے لیکن بھارتی ٹیم کا معاملہ الگ ہے۔

دریں اثنا نیوز ایجنسیز کے مطابق دھونی جب میچ کیلئے گرائونڈ پہنچے تو کشمیری نوجوانوں نے ان کا استقبال ’’بوم بوم آفریدی‘‘ نعروں کے ساتھ کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: