بھارتی کرکٹرز کا کنٹریکٹ کی رقم میں اضافے کا مطالبہ

بھارتی کرکٹرز نے اپنے بورڈ سے سالانہ معاہدے کی رقم میں اضافے کا مطالبہ کردیا ہے،جس کے سلسلے میں مذاکرات جمعے کو ہوں گے ۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے ایک سینئر آفیشل کے مطابق کرکٹرز نے سینٹرل کنٹریکٹ کی رقم میں اضافے کا مطالبہ کیا ، فریقین کے درمیان مذاکرات جمعے کو نئی دہلی میں ہوں گے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے ایڈمنسٹریٹر ونود رائے سے کپتان ویرات کوہلی، سا بق کپتان مہندرا سنگھ دھونی اور کوچ روی شاستری ملاقات کریں گے۔

اس وقت بھارت کے ٹاپ کرکٹرز کی سالانہ تنخواہ3 لاکھ ڈالر ہےجبکہ کرکٹرز نے رقم میں اضافے کا مطالبہ بھارتی کرکٹ بورڈ اور اسپورٹس چینل کےدرمیان طے پانے والے نئے معاہدے کے بعد کیا ۔

اس معاہدے کے تحت بھارتی کرکٹ بورڈ کو250 بلین ڈالر ملیں گےتاہم کھلاڑیوں کا کنٹریکٹ اس سال 30 ستمبر کو ختم ہوچکا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: