زمبابوے کے نئے صدر ایمرسن منانگاگوا نے سابق صدر موگابے کی تشکیل دی گئی کابینہ کو تحلیل کردیا ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق زمبابوے کے صدر ایمرسن منانگاگوا نے اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے 3دن بعدسابق صدر موگابے کی تشکیل کردہ کابینہ کو تحلیل کردیا ۔
صدر کے چیف سیکریٹری کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صدر ایمرسن جلد کی نئی کابینہ تشکیل دیں گے ۔ اس حوالے سے مشاورتی عمل شروع کردیا گیا ہے ۔