ن لیگ کے 14ارکانِ قومی وصوبائی اسمبلی نےاستعفےپیش کردیے

مسلم لیگ ن کے 14ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے حالیہ بحران کے باعث اپنے استعفے پیر حمید الدین سیالوی کو پیش کردیے ہیں ۔
ایم این اے شیخ محمد اکرم کا کہنا ہے کہ پیر حمید الدین کا جو حکم ہوگا اس کی تائید کریں گے ۔
دوسری جانب پنجاب کے وزیر زعیم قادری نے کہا ہے کہ وہ پیر حمید الدین کے تحفظات دور کرنے کےلیے آج ان سے ملاقات کریں گے ۔
گزشتہ روز ن لیگ کے 14ارکان صوبائی و قومی اسمبلی نے اپنے استعفو ں کا اختیار سرگودھا کے پیر حمید الدین سیالوی کو دے دیا ہے ۔
جیونیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں رکن قومی اسمبلی شیخ محمد اکرم نے استعفوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ختم نبوت کے عقیدے پر کسی اقدام سے گریز نہیں کریں گے ۔
صوبائی وزیر اوقاف زعیم قادری کا کہناہےکہ حمید الدین سیالوی ان کے بزرگ ہیں ، وہ آج ان سے ملاقات کرکے ان کے تحفظات دور کرنے کی کوشش کریں گے ۔
فیصل آباد سے ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی نثار جٹ نے اپنے استعفے کے بارے میں آنے والی اطلاعات کی تردید کی اور کہا کہ رانا ثنا سے استعفا مانگنے کی باتوں میں بھی کوئی صداقت نہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: