فیض آباد دھرنا جاری، عوام کی مشکلات برقرار

اسلام آباد اور راولپنڈی کو ملانے والے فیض آباد انٹرچینج پر دھرنا سولہویں روز بھی جاری ہے۔ جڑواں شہروں کے عوام کی مشکلات کم نہ ہوسکیں،حکومت اور دھرنا کمیٹی کے مذاکرات کے لیے ایک اورکمیٹی بنانےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔
حکومت سے مذاکرات، عدالتی ہدایات اور عوام کی مشکلات، اب تک تینوں فیض آباد دھرنا ختم کرانے سے قاصر ہیں۔
گزشتہ روز مذاکرات کے دو راؤنڈ زکار گر ثابت نہ ہوئے اور صورتحال جوں کی توں برقرار ہے۔
علما مشائخ کی وزرا سے ملاقات کا نتیجہ ایک اور نئی کمیٹی کی صورت میں نکلا، جس نے راجا ظفر الحق کمیٹی کی سفارشات منظر عام پر لانےاور ذمہ دار افراد کے خلاف ضروری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
دھرنا مظاہرین کو ہٹانے میں ناکامی پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایک بار پھر اسلام آباد انتظامیہ اور حکومت پر برہمی کا اظہار کیا اورسیکریٹری داخلہ ،چیف کمشنراور آئی جی اسلام آباد کو توہین عدالت کے شوکاز نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے عدالت کو بتایا ایسے عناصر موجود ہیں جو تشدد اور کشیدگی چاہتے ہیں، آگ اور خون کی سازش کو بھی ناکام بنانا ہے۔
جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کہا کہ آپ بے بس ہیں تو ایک ہی بار قوم کو خطاب کرکے بتا دیں ہمیں کام نہیں کرنے دیا جارہا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: