مسلم لیگ (ن) کے اہم اور متحرک رہنما اور وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے خلاف بھی نیب نے تحقیقات شروع کر دی ہے۔
دنیاٹوڈے کو ذرائع نے بتایا ہے کہ سعد رفیق کے کھرب پتی بننے کی تحقیقات شروع کی جاچکی ہیں۔
تحقیقاتی اداروں نے اہم ثبوت بھی حاصل کرلئے ہیں۔
وزیرریلوے کے فرنٹ مین، فرنٹ کمپنیوں اور ان کے منصوبوں میں تحقیقات کی کرپشن کی کھوج لگائی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق کرپشن کے خلاف جاری مہم میں سنسنی خیز انکشافات منظرعام پر آنے کی توقع ہے۔
نیب نے مزید تحقیقات کے لئے نوٹس بھی جاری کر دیئے ہیں۔