ہندوانتہاپسند تنظیم کی دھمکیوں کے بعد بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون کی سیکورٹی بڑھادی گئی جبکہ فلم’’ پدماوتی ‘‘کی ریلیز پر پابندی لگانے کی درخواست مسترد کردی گئی ہے۔
مشہور و معروف بھارتی اداکارہ کو نئی فلم میں رانی پدماوتی کے متنازع کردار پر دھمکیوں کا سامنا ہے جس کے باعث اداکارہ کے گھر کے باہر پولیس کی نفری تعینات کردی گئی ہے۔
بھارتیمیڈیا کا کہنا ہے کہ ہندو انتہا پسندکرنی سینا نے دپیکاپڈوکون کی ناک کاٹنے کی دھمکی دے رکھی ہے۔
واضح رہےفلم ’’پدماوتی ‘‘میں دپیکا پڈوکون رانی پدمنی کامرکزی کردار جبکہ شاہد کپور راجا راول رتن سنگھ اور رنویر سنگھ علاؤالدین خلجی کے اہم کردار ادا کررہے ہیں۔