اسلام آباد انتظامیہ کو کل تک دھرنا ختم کرانے کا عدالتی حکم جاری

اسلام آباد ہائی کورٹ نے دھرنا ختم کرنے کا حکم نہ ماننے کا نوٹس لیتے ہوئے اسلام آباد انتظامیہ کو کل تک دھرنا ختم کرانے کا حکم جاری کردیا۔
عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد انتظامیہ دھرنا ختم کرانے کے لیے ایف سی اور رینجر کی مدد بھی لے سکتی ہے۔ عدالت کا کہنا تھا کہ اظہار رائے کی آزادی کا مطلب یہ نہیں کہ آپ پورے شہر کے حقوق سلب کر لیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کا عدالتی حکم میں مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد انتظامیہ ناکام ہو گئی ہے،گزشتہ 10 دن میں انتظامیہ نے کرکٹ کے تماشائی کا کردار ادا کیا ہے۔
اس سے قبل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے مذہبی جماعت کےسربراہ کو دھرنا ختم کرنےکے لیے خط لکھا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ اگر دھرنا ختم نہ کیا گیا توقانون کے مطابق سخت کارروائی ہوگی۔
واضح رہے کہ ایک مذہبی و سیاسی جماعت ‘تحریک لبیک نے فیض آباد انٹرچینج پر 13 روز سے دھرنا دے رکھا ہے، جس میں وزیر قانون زاہد حامد کے استعفے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: