افغانستان کا امن پاکستان کے لیے اہم ہے،آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ افغانستان کا امن پاکستان کے لیے کسی بھی ملک سے زیادہ اہم ہے، پاکستان نے افغانستان میں امن کے لیے ہمیشہ کوشش کی، یہ کوشش جاری رکھیں گے۔ پاکستان کے مثبت رویے کے باوجود افغانستان سے سرحد پار دہشت گردی جاری ہے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سے امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل جوزف نے ملاقات کی ہے جس میں خطے کی سیکورٹی اورافغانستان کی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔
ملاقات میں خطے میں امن کے لیے پاکستان کی مثبت کوششوں پر بھی بات چیت ہوئی۔ اس موقع پر جنرل جوزف نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کو سراہا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: