ڈاکٹرعاصم حسین کوعلاج کےلیے بیرون ملک جانے کی اجازت

سپریم کورٹ نے ڈاکٹر عاصم کو علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔ ڈاکٹر عاصم کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست منظور
کرلی گئی ۔
جسٹس مشیر عالم اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر مشتمل 2رکنی بینچ نے ڈاکٹر عاصم کیس کی سماعت کی۔
درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ڈاکٹر عاصم پہلے بھی علاج کرا کے واپس آگئے تھے پھر ان کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا۔
جسٹس قاضی فائز عیسی نے ریمارکس دیے کہ سنگین غداری سمیت کئی مقدمات میں ملوث ملزم باہر بیٹھے ہیں باہر بیٹھ کر بہت بڑے بڑے کام ہو رہے ہیں، قانون کا معیار سب کے لیے یکساں کیوں نہیں، کیا بیرون ملک ملزمان کی واپسی کے لیے اقدامات کیے گئے؟وفاق تمام ملزمان کے ساتھ یکساں سلوک کیوں نہیں کرتا۔
سپریم کورٹ نے ڈاکٹر عاصم کو علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔ ڈاکٹر عاصم کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست منظورکرلی گئی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: