جہانگیر ترین کی آف شور کمپنی کے متعلق برطانوی میڈیا کا نیا انکشاف

برطانوی میڈیا کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آف شور کمپنی کی ٹرسٹ ڈیڈ کے مطابق جہانگیر ترین ٹرسٹ کے ڈسکریشنری بینی فشری ہیں۔
ٹرسٹ ڈیڈ کے شیڈول چار میں جہانگیر ترین کی بیوی اور بچوں کا بینی فشری کی حیثیت سے ذکر تو ہے لیکن شیڈول چار صرف جہانگیر ترین کے انتقال کی صورت میں ہی نافذالعمل ہو سکتا ہے۔
نومبر2016ء میں ن لیگ کے رہنما حنیف عباسی نے پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل جہانگیر ترین کی نااہلی کےلیےدائر پٹیشن میں مؤقف اختیار کیا کہ انہوں نے 2013ء میں انتخابات کے کاغذات نامزدگی میں اپنی آف شور کمپنی کا ذکر نہیں کیا اس لیے انہیں نااہل قرار دیا جائے۔
سپریم کورٹ میں جمع کروائے گئے بیان میں جہانگیر ترین نے کہا کہ ‘ان کے خودمختار بچے ایک ٹرسٹ کے تحت آف شور کمپنی کے بینی فشری ہیں اور ان کا اس ٹرسٹ میں کوئی بینیفیشل انٹرسٹ یا فائدہ نہیں، وہ صرف اس ٹرسٹ کے سیٹلر ہیں اس لیے ضروری نہیں تھا کہ وہ کاغذات نامزدگی میں اس کا ذکر کرتے۔
برطانوی میڈیا کہ مطابق ٹرسٹ ڈیڈ کا جائزہ لینے پر سامنے آیا کہ شیڈول 3 کے مطابق جب اس ٹرسٹ ڈیڈ پر دستخط کیے گئے اس وقت صرف جہانگیر ترین اور ان کی اہلیہ ٹرسٹ کے تاحیات ڈسکریشنری بینی فیشری تھے، ان کے پاس اختیار تھا کہ وہ کسی کو بھی اس ٹرسٹ میں لائف ٹائم بینی فیشری کی حیثیت سے شامل کریں یا ہٹا دیں۔
اگر جہانگیر ترین نے اپنے بچوں کو بعد میں اس ٹرسٹ میں لائف ٹائم بینی فشری کی حیثیت سے شامل کیا ہے تو اس کا ان کے پاس تحریری ریکارڈ ہونا چاہیے۔
ٹرسٹ ڈیڈ کے شیڈول چار میں جہانگیر ترین کی بیوی اور بچوں کا بینی فیشری کی حیثیت سے ذکر تو ہے لیکن شیڈول چار صرف جہانگیر ترین کے انتقال کی صورت میں ہی نافذالعمل ہو سکتا ہے۔
جس کے مطابق جہانگیر ترین کے انتقال کے بعد ڈسکریشنری بینی فشریز ان کی بیوی، بچے اور پوتے پوتیاں اور نواسے نواسیاں ہوں گے۔
برطانوی میڈیا کہ مطابق ٹرسٹ ڈیڈ کی مختلف شقوں سے بظاہر یہ پتا چلتا ہے کہ جہانگیر ترین کی زندگی میں ٹرسٹ کے ‘لائف ٹائم ڈسکریشنری بینی فشری صرف جہانگیر ترین اور ان کی بیوی ہی ہیں نہ کہ ان کے بچے۔
یہ بھی واضح نہیں کہ کیا مزید ایسی معلومات یا چیزیں بھی ہیں جن کے بارے میں اس ٹرسٹ ڈیڈ سے پتا نہ چلتا ہو۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: