نوجوان صحافی مجاہد چودھری کا این اے77 فیصل آباد سےآئندہ انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان

نوجوان صحافی،عالمی اموراورحالات حاضرہ کے ماہر مجاہد چودھری نے عملی طورپر سیاست میں قدم رکھ دیا ہے۔ وہ این اے77فیصل آباد سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ہیں۔ لاہور میں دنیا ٹو ڈے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فرسودہ سیاسی ڈھانچے کی جگہ اب نئی سوچ سامنے آنی چاہئے۔نوجوان قوم کا مستقبل ہوتے ہیں انہیں قوم کے لیے فیصلہ سازی سے کیوں دور رکھا جاتا ہے؟ مجاہد چودھری نے کہا کہ شریف خاندان نے پنجاب اور پاکستان پر تقریباً بیس سال حکومت کی عوام نے نوازشریف کے قرض اتارو ملک سنوارو کے نعرے پر لبیک کہا لیکن آج صورتحال یہ ہے کہ ہر پاکستانی لاکھوں روپے کا مقروض ہے اور بین الاقوامی سطح پر ان کی کرپشن کے چرچے ہیں۔ عدالت انہیں نا اہل کر چکی ہے۔ مجاہد چودھری نے کہا کہ عمران خان کی آواز پاکستان کے پسے ہوئے طبقے کی آواز ہے۔ تعلیم میری اور عوام کی ضرورت ہے۔کرپشن سے پاک پاکستان عام شہری کی ضرورت ہے۔ معیار زندگی بہتر ہونے سے فائدہ غریب عوام کا ہوگا نہ کہ ملک کے چند فیصد مراعات یافتہ طبقے کا۔مجاہدچودھری نے اس عظم کا اظہار کیا کہ وہ 2018 کےانتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے این اے77فیصل آباد سے عملی طورپر سیاست میں حصہ لیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: