ضمیر مطمئن ہے کہ کوئی بھی غلط کام نہیں کیا

سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ وہ قانون کا احترام کرتے ہیں، اسی لئے عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں۔
نواز شریف سے ن لیگ کی آئینی ترمیم کمیٹی کے اراکین خواجہ سعد رفیق، عبد القادر بلوچ اور زاہد حامد نے ملاقات کی۔
اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ اپنے خلاف درج تمام مقدمات کا سامنا کروں گا، ماضی میں بھی ایسی انتقامی کارروائیوں کا سامنا کیا، ضمیر مطمئن ہے کہ کوئی بھی غلط کام نہیں کیا۔
نواز شریف نے یہ بھی کہا کہ میں نے ہمیشہ آئین اور قانون کی بالادستی کی بات کی، آئندہ عام انتخابات میں ایک بار پھر سرخرو ہوں گےاور ساتھ کھڑے رہنے پر پارٹی اراکین کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
سابق وزیر اعظم نے کمیٹی ارکان کو سیاسی جماعتوں سے رابطے تیز کرنے کی ہدایت کر دی ۔
ان ملاقاتوں کے بعد نواز شریف مری روانہ ہو گئےجہاں وہ رات گزارنے کے بعد بدھ کو پھر احتساب عدالت میں پیش ہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: