شدید دھند، ریلوے اور فضائی نظام متاثر

لاہور اور پنجاب کے دیگر حصوں میں آج پہلی شدید دھند نے ٹریفک کا نظام درہم برہم کردیا، فلائٹس اور ریلوے نظام بھی متاثر ہوا۔
ترجمان موٹر وے کے مطابق موٹروے ،نیشل ہائی وے پر شدید دھند چھا گئی۔ ایم ٹو لاہور سے کوٹ مومن، پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد مکمل بند ہے۔
لاہور سے ساہیوال حد نگاہ صفرہوگئی جبکہ ساہیوال سے رحیم یار خان حد نگاہ صفر سے 100 میٹر تک ہے۔گوجر خان میں مندرہ کے مقام پر حد نگاہ 100 سے 150 میٹر ہے۔
ایم فور فیصل آباد سے گوجرہ اوپن خانیوال سے ملتان اوپن ہے، جبکہ عارف والا میں شدید دھند سے بورے والا، ساہیوال، بہاولنگر اور پاک پتن جانے والی ٹریفک بھی بند ہے۔
دھند کے باعث ٹرینوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا ہے، متعدد ٹرینوں کی آمد بھی تاخیر کا شکار ہے۔ محکمہ موسمیات نے مزید 4 روز تک شدید دھند کی پیش گوئی کر دی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: