ریاض کا فائیواسٹار ہوٹل سب جیل میں تبدیل

سعودی عرب میں کرپشن کے الزام میں گرفتار شہزادے اور دیگر اہم شخصیات ریاض کے فائیو اسٹار ہوٹل میں قید ہیں ۔
برطانوی اخبار نے سعودی حکومت اندر موجود ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ تصاویر میں ہوٹل کے ہال کے گدوں پر سوئے والے سعودی شہزادے ہیں ،جنہیں کرپشن کے الزام میں گزشتہ دنوں گرفتار کیا گیا تھا ۔
سعودی عرب میں کرپشن کے خلاف حالیہ کریک ڈاون میں گرفتارشہزادوں،وزرا اور تاجروں کے لیے ریاض کا فائیو اسٹار ہوٹل سب جیل میں تبدیل کردیا گیا ہے۔

برطانوی اخبار کے مطابق ریاض کے رٹز کارلٹن ہوٹل کو مہمانوں سے خالی کرالیا گیا ہے ،ڈیلی میل نے ایک تصویر بھی جاری کی ہے ، جس میں گرفتار افراد کو اس ہوٹل کے کانفرنس ہال میں گدوں پر سوتے دیکھا جاسکتا ہے ۔
برطانوی اخبار کا دعویٰ ہے کہ سعودی حکومت کے اندر موجود ایک ذریعے نے اُنہیں یہ تصویر بھیجی ہے،تاہم یہ واضح نہیں کہ فرش پر سوئے ان افراد میں ارب پتی شہزادہ الولید بن طلال موجود ہیں یا نہیں ۔
لیکن گزشتہ ماہ شہزادہ الولید بن طلال اور دیگر گرفتار افراد نےاسی کانفرنس ہال میں فیوچر انویسٹمنٹ کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کیا تھا ۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق حالیہ کریک ڈاون میں اب تک 11 شہزادوں، 4 وزرا، دسیوں سابق وزیروں سمیت 48 اہم شخصیات کو گرفتار کیا گیا ہے ،مجموعی تعداد چار سو سے اوپر بتائی جارہی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: