چوہدری برادران نیب لاہور میں پیش، الزامات مسترد کر دیئے

چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی ناجائز اثاثوں کے ریفرنس میں نیب لاہور کے روبرو پیش ہوکر الزام مسترد کردیا۔جبکہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے بیٹوں کو بھی آج زیر تفتیش مقدمات میں طلب کیا گیا ہے۔

آمدن سے زائد اثاثےسے متعلق چوہدری شجاعت اور پرویز الٰہی کیخلاف مقدمات کھل گئے جس کے بعد نیب نے 12سال پہلے ہونے والی تحقیقات کے سلسلے میں چوہدری برادران کو آج طلب کیا تھا۔ جہاں 3 رکنی تفتیشی ٹیم نے ان کا بیان ریکارڈ کیا۔
ذرائع کے مطابق نیب حکام نے چوہدری برادران سے 75 سوالات کیے اور انہیں سوالنامہ بھی پیش کیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ نیب حکام نے چوہدری شجاعت حسین سے کہا کہ امید ہے آپ کو دوبارہ بھی بلائیں گے جس پر انہوں نے کہا کہ جب بھی بلائیں گے، قانون کی عملداری کے لیے حاضر ہوں گے۔
نیب کی تحقیقات کے مطابق چوہدری شجاعت حسین اور پرویز الٰہی پر ناجائز اور غیر قانونی اثاثے بنانے کا الزام ہے۔
واضح رہےکہ نیب نے پاناما کیس کے فیصلے کی روشنی میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف بھی آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس دائر کیا جس میں ان پر فرد جرم عائد ہوچکی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: