ٹیکساس: چرچ میں فائرنگ، 26 افراد ہلاک، حملہ آور مارا گیا

امریکی ریاست ٹیکساس کے چرچ میں فائرنگ میں 26 افراد ہلاک اور 24 زخمی ہوگئے ہیں ،حملہ آور کو پولیس نے گولی مار کر ہلاک کردیا ہے ۔
ٹیکساس کے گورنر نے ہلاک اور زخمی افراد کی تعداد کی تصدیق کی ،دوسری طرف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیکساس واقعے پر افسوس اور لواحقین سے ہمدردی کا اظہا رکیا اور کہا کہ چرچ پر فائرنگ کا واقعہ قابل مذمت ہے ، جاپان میں بیٹھ کر صورتحال کو مسلسل مانیٹر کررہا ہوں۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیکساس کے علاقے سان اینٹونیو کے جنوب مشرق میں واقع چرچ میں فائرنگ کا واقعہ مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 11 بجے پیش آیا ، حملہ آور نے گاڑی سے اتر کر فرسٹ بپٹسٹ چرچ میں داخل ہوکر فائرنگ کی ،موقع پر ہی کئی افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ۔
امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ حملہ آور کی شناخت 26 سالہ ڈیوڈ پیٹرک کیلی کے نام سے ہوئی ہے ،جو شادی شدہ تھا ،جسے امریکی ایئرفورس سےبرطرف کیاگیاتھا،جس نے حملے کے وقت بیلسٹک جیکٹ پہن رکھی تھی، سرکاری طور پر حملہ آور کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم سے رائفل بھی برآمد کرلی ہے ،وہ گن لے کر چرچ میں چلتا ہوا آیا اور اندھا دھند فائرنگ کی ،اس وقت چرچ میں 50 سے زائد افراد موجود تھے ۔
غیر ملکی ایجنسی کے مطابق فائرنگ میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا ، ابتدائی اطلاعات میں ریسکیو حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا تھا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: