پناما لیکس میں نئے تہلکہ خیز انکشافات،کئی پاکستانی سیاستدان شامل

اس بار پناما لیکس میں کس کس کا نام شامل ہے سب کچھ سامنے آ گیا ہے۔

پناما لیکس کے پچھلے انکشامات میں کئی سیاستدان شامل تھے اور ان کی بنا پر پاکستانی وزیراعظم کو وزارت عظمی سے ہاتھ بھی دھونا پڑا تھا۔

نئی لیکس میں کس کا کا نام شامل ہو گا سب کچھ سامنے آنے والا ہے۔

اطلاعات کے مطابق اس بار بھی کئی پاکستانی اس لسٹ میں شامل ہیں۔

تحقیقاتی صحافیوں کے بین الاقوامی کنسورشیم (آئی سی آئی جے) نے نئے انکشافات جاری کرنے کا اعلان کردیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں آئی سی آئی جے نے کہا کہ وہ آج رات کو نئے انکشافات جاری کرے گا تاہم یہ انکشافات کیا ہوں گے اور اس میں کس شعبے سے متعلق معلومات جاری کی جائیں گی یہ فی الحال واضح نہیں۔

آئی سی آئی جے نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ ’’کیا آپ ہمارے نئے پروجیکٹ کے لیے تیار ہیں؟‘‘

خیال رہے کہ آئی سی آئی جے نے ہی گزشتہ برس اپریل میں پاناما لیکس جاری کرکے دنیا بھر میں تہلکہ مچادیا تھا۔ ان لیکس میں آف شور کمپنیوں کے حوالے سے کام کرنے والی پاناما کی مشہور لاء فرم موزیک فانسیکا کی خفیہ دستاویزات افشاء کی گئی تھیں جس سے پاکستان سمیت دنیا کی کئی طاقتور اور سیاسی شخصیات کے مالی معاملات عیاں ہوئے تھے۔

ان دستاویزات میں روس کے صدر ولادیمیر پوٹن، سعودی عرب کے شاہ سلمان، آئس لینڈ کے وزیر اعظم، شامی صدر اور پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف سمیت درجنوں حکمرانوں کے نام شامل تھے۔

ان انکشافات کے بعد ہی شریف خاندان کے خلاف کیس سپریم کورٹ میں شروع ہوا تھا اور نواز شریف کو بعد ازاں عدالت عظمیٰ نے نااہل قرار دے دیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: