سعودی عرب: کرپشن کے الزام میں وزراء اور 10 شہزادے گرفتار

سعودی عرب میں کرپشن کے الزام میں موجودہ، سابق وزراء اور 10شہزادوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
سعودی عرب میں کرپشن اور منی لانڈرنگ کے خلاف شاہ سلمان نے بڑا قدم اٹھالیا، سابق وزراء اور شہزادوں کو سعودی شاہ کے حکم پر چند گھنٹے پہلے بنائی گئی اینٹی کرپشن کمیٹی نے گرفتار کیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق نو تشکیل شدہ اینٹی کرپشن کمیٹی کے سربراہ ولی عہد محمد بن سلمان ہیں، کمیٹی نے کرپشن کےالزام میں 38 موجودہ اور سابق وزرا کو گرفتار کرلیا ہے۔
عرب ٹی وی کے مطابق گرفتار شہزادوں میں سے 3 پر اسلحہ کی غیرقانونی تجارت، منی لانڈرنگ اور مالی خورد برد کا الزام ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گرفتار سعودی شہزادوں میں الولیدبن طلال بھی شامل ہیں، جنہوں نے دنیا کے نامور ترین مالیاتی اداروں میں سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔
اس سے پہلے سعودی شاہ سلمان نے متعدد اہم فیصلے کئے اور کرپشن کےخلاف تحقیقات کیلئے اعلیٰ کمیٹی قائم کی، جسے کرپٹ عناصر پر سفری پابندی لگانے اور گرفتار کرنے کی اجازت دی گئی ہے، کمیٹی کو متعلقہ اداروں کے تعاون سے مناسب کارروائی کرنے کا اختیار بھی دیا گیا ہے۔

کمیٹی نے 2009ء میں جدہ سیلاب اور 2012ءمیں مرس وائرس سے اموات کےمعاملے کی بھی ازسر نو تحقیقات کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اینٹی کرپشن کمیٹی کے اقدامات کے بعد مشتبہ وی آئی پی شخصیات ملک سے نکل نہ جائے اس لئے جدہ میں تمام نجی پروازیں روک دی گئی ہیں۔
شاہی فرمان کے مطابق شہزادہ متعب بن عبداللہ کو نیشنل سیکیورٹی گارڈکی وزارت سے سبکدوش کر دیا گیا اور وزارت کا قلمدان خالد بن عبدالعزیز کو سونپ دیا گیا۔
اسی طرح وزیر اقتصادیات اور منصوبہ بندی عادل فقیہ کوہٹادیاگیا ہے، شاہ سلمان نے بحریہ کے سربراہ جنرل عبداللہ کو سبکدوش کرکے جنرل فہد الغفیلی کومنصب سونپ دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: