کویت سے غیر ملکی بے دخل کرنے کی تجویز

کویت میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر غیر ملکی بے دخل کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کویتی حکومت نے ٹریفک قوانین کی سنگین خلاف ورزیاں کرنے والے غیر ملکی افراد کو بے دخل کرنے کی تجویز پر غور کرنا شروع کردیا ۔

میڈیا ذرائع کے مطابق کویت کے سیکریٹری داخلہ نے ایک روز قبل نائب وزیراعظم اور وزیرداخلہ شیخ خالد کو کچھ تجاویز پیش کیں جن میں ٹریفک قوانین کے حوالے سے 5 سنگین خلاف ورزیاں کرنے والے غیر ملکیوں کو بے دخل کرنے کی سفارش کی گئی ہے، تاہم یہ ضروری نہیں کہ تمام خلاف ورزیاں ایک ہی بار میں کی گئیں ہوں۔

کویتی عہدیدار کے مطابق سنگین خلاف ورزیوں میں حفاظتی بیلٹ نہ باندھنا، ڈرائیونگ کے دوران موبائل استعمال کرنا، گاڑی فٹ پاتھ پر چڑھا دینا، پیدل چلنے والوں کے لئے مخصوص جگہوں پر گاڑی پارک کرنا اور ٹریفک کو معطل کرنا شامل ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: