پنجاب میں سموگ، اسکولوں میں چھٹیوں کا امکان

پنجاب اور خیبر پختونخوا کو اس وقت دھند اور سموگ نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اس تناظر میں تحریک انصاف نے حکومت  سے مطالبہ کیا ہے کہ سموگ کم ہونے تک اسکولوں میں چھٹیاں کی جائیں۔

اس ضمن میں تحریک انصاف کے احمد خان بھچر  نےقرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی اور کہا ہے  محکمہ ماحولیات کی نااہلی کے سبب پنجاب میں سموگ کا راج ہے۔

محکمے نے شہریوں سمیت سکول جانے والے بچوں کے زندگیاں خطرے میں ڈال دی ہیں اور اس سے  بچے سانس،گلے اور آنکھوں کی جلن سمیت دیگر بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔

زہر آلود فضا سے مذید بچے بیمار ہونے کا خدشہ ہے اور والدین پریشان ہیں۔

پنجاب میں سموگ، اسکولوں میں چھٹیوں کا امکان

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ محکمہ ماحولیات کی جانب سے ابھی تک حفاظتی انتظامات نہ کئیے جاسکے۔

تحریک انصاف نے مطالبہ کیا ہے کہ سموگ کم کرنے کے لیے محکمہ مصنوعی بارش کے انتظامات کرے

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: