ملک میں ایک اور دھرنے کی تیاری ہو رہی ہے

وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے چیئرمین پی ٹی آئی پر الزام عائد کر دیا، کہتے ہیں کہ عمران خان کے جلسے تیسرے دھرنے کی تیاری لگتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے مزید کہا کہ دھرنا تھری اگست 2018 کے انتخابات کے ذریعے جمہوری تسلسل کو روکنا ہو سکتا ہے۔

وزیر داخلہ نے پیپلز پارٹی کو بھی نشانے پر رکھا اور کہاکہ پیپلزپارٹی مردم شماری کے تحت نشستوں کی تقسیم کے معاہدے سے پھرگئی، کیا پیپلزپارٹی 2018 کے انتخابات میں تاخیرچاہتی ہے؟

احسن اقبال نے اپنے ٹویٹ میں عمران خان کے جلسوں کو جمہوری عمل کے خلاف سازش قرار دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب ملکی حالات 2018ء کے الیکشن عمل کےذریعے جمہوری عمل کی طرف بڑھ رہے ہیں، ایسے میں عمران خان جمہوری عمل کو الیکشن سے چند ماہ پہلے ڈی ریل کرنا چاہتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: