اسامہ کی بیٹی نے ایران سے خاندان کی رہائی کی اپیل کی تھی

امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے نے کہاہے کہ اسامہ بن لادن کی بیٹی ایمان نےآیت اللہ علی خامنہ ای کو لکھا تھا،میڈیارپورٹس کے مطابق خط میں کہاگیاتھا کہ اسامہ بن لادن کی بیٹی کی طرف سے ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے نام ، میرا یہ پیغام میری خالہ ، بہنوں ، بھائیوں اور بیٹوں کے بارے میں ہے جو ایران میں داخلے کے بعد سے گرفتار ہیں۔

خط میں کہا گیا تھا کہ ان کے پاس اس ملک میں خفیہ طریقے سے داخل ہونے کے سوا کوئی چارہ کار نہیں رہا تھا۔میرے خاندان کو ایران میں داخل ہونے کے ایک سال کے بعد ایرانی سکیورٹی فورسز نے گرفتار کر لیا تھا۔

جب گرفتاری کی اطلاع ملی تو ہم نے تہران حکومت کو متعدد مرتبہ ان کی رہائی کے لیے خط لکھے۔ان میں یہ بھی وعدہ کیا گیا تھا کہ وہ ایران دوبارہ نہیں لوٹیں گے لیکن اس مراسلت کا کچھ فائدہ نہیں ہوا تھا۔

ایمان کے مطابق ان کا بھائی سعد جیل سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا اور اس نے انھیں ایرانی جیلوں میں گزرے اذیت ناک وقت کے بارے میں بتایا تھا۔

جیلوں میں اذیتوں کی وجہ سے لوگوں کی اموات ہوئیں اور وہ نفسیاتی عوارض کا شکار ہوگئے تھے۔وہ ایرانی حکومت سے ایک مرتبہ پھر یہ مطالبہ کرتی ہیں کہ و ہ خطے کے سائنس دانوں اور نمایاں شخصیات کو رہا کردیں۔

ایمان مزید لکھتی ہیں تہران حکومت نے ان کی رہائی کا معاملہ چھ سال تک لٹکائے رکھا تھا۔انھوں نے میرے والد کو پانے کے لیے خاندان کے ان افراد کو یرغمال بنائے رکھا اور پھر انھیں رہا کرنے کے بجائے یہ مطالبہ کیا کہ عراق میں القاعدہ ایرا ن کی وفادار فورسز اور ملیشیا کے خلاف لڑائی بند کردے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: