بجلی بنانے کے لئے شیشے جیسا شفاف سولر پینل تیار

امریکی سائنسدانوں نے ایسا سولر پینل ایجاد کرلیا ہے جو شیشے کی طرح بالکل شفاف ہے اور جسے کھڑکی میں نصب کرکے بجلی بھی بنائی جاسکتی ہے۔ دنیا بھر میں شمسی توانائی کی مقبولیت مسلسل بڑھتی جارہی ہے۔

سولر پینل کے ساتھ ہی ہمارے ذہنوں میں ایک ایسے پینل کا خیال آتا ہے جو بھاری بھر کم اور سیاہی مائل رنگ کا ہوا اور جو بڑی چھت پر یا میدان میں نصب ہو لیکن اب مشی گن یونیورسٹی میں رچرڈ ئنٹ اور ان کےساتھیوں نے کئی سالہ تحقیق کے بعد ایک شفاف سولر پینل ایجاد کرلیا ہے جو دھوپ میں شامل غیر مرئی دکھائی نہ دینے والی شعاعوں سے بجلی بناتا ہے جبکہ اس کے آرپار بھی دیکھا جاسکا ہے۔

یعنی ضرورت پڑنے پر اسے کھڑکیوں میں شیشے کی جگہ نصب کرکے کم سے کم جگہ استعمال کرتے ہوئے بجلی بنانے میں بھی استعمال کیاجاسکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: