سموگ سے پاور پلانٹ بند، لوڈ شیڈنگ کا بحران سنگین

سموگ سے پاورپلانٹ بند ہونے لگے، پن بجلی کی پیداوار میں کمی آگئی، ملک بھر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا بحران سنگین ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

وزارت توانائی، پاور ڈویژن کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی نے اسموگ کے باعث آج ملک کے مختلف شہروں کو بلیک آؤٹ سےبچالیا۔

اعلامیے کے مطابق نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی نے 500 اور200کے وی گرڈ اسٹیشنز کو ٹرپنگ سےبچایا ہے۔

پاور ڈویژن کے مطابق پیداوار میں 5ہزار میگا واٹ کمی کے بعد تقسیم کار کمپنیوں کو 6سے 7گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔

پاور ڈویژن کا مزید کہنا ہے کہ شدید اسموگ نیشنل ٹرانسمشن سسٹم کے لیے سخت چیلنج ہے، اسموگ کی وجہ سے چشمہ کے چاروں نیو کلیئر پاور پلانٹ بند ہوگئے ہیں، تاہم ان کی 72 گھنٹوں میں بحالی متوقع ہے۔

پاور ڈویژن کے اعلامیے میں بتایا گیاہے کہ وفاقی حکومت کی ہدایت پر مہنگے تیل پربجلی بنانے والے 4250 میگاواٹ کے 4 پاورپلانٹس 950 میگاواٹ کا حبکو پاور پلانٹ، ایک ہزار میگاواٹ کا مظفر گڑھ پاور پلانٹ،400 میگاواٹ کا جامشورو اور700 میگاواٹ کا کیپکو پاور پلانٹس کے علاوہ 1200میگا واٹ کے نشاط پاور اور نشاط چونیاں پاور پلانٹس، لبرٹی، حبکو نارووال اور اٹلس پاورپلانٹس بھی بند کردیئے گئے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق پن بجلی کی پیداوار 7ہزار میگاواٹ کے بجائے 2700 میگاواٹ ہے تاہم صورت حال کو مسلسل مانیٹر کیا جا رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: