آصف زرداری کسی اور کو خوش کرنے کے لئے مجھے گالیاں دے رہے ہیں

سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ مجھے دہشت گردی اور لوڈ شیڈ نگ ختم کرنے کی سزا دی جا رہی ہے، کیا سی پیک کے لئے سرماری کاری اور کراچی میں امن لانے کی سزادی جارہی ہے؟
نیب ریفرنسز میں پیشی کے لئے جوڈیشل کمپلیکس آمد کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کسی اور کو خوش کرنے کے لئے مجھے گالیاں دے رہے ہیں، تمام جمہوری پارٹیوں کو ایک اصول پر اکٹھا ہونا چاہیے۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ مجھے سمجھ نہیں آتی کہ کس چیز کےلیے پیشیاں بھگت رہے ہیں، کیا یہ کرپشن کیس ہے؟کسی سے کِک بیکس وصول کیےیا ٹھیکے میں پیسے لیے؟
نواز شریف نے کہا کہ ہم نے پاکستان کی معیشت کو ٹھیک کیا، ملک میں رکارڈ ترقی ہوئی،ریزروز میں اضافہ ہوا،اسٹاک ایکسچینج تاریخ میں کبھی اتنی بلند سطح پر نہیں گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: