دیپکا پڈوکون نے ’پدماوتی‘ میں زیادہ معاوضہ کیوں لیا؟

بولی وڈ کی آئندہ ماہ ریلیز ہونے والی فلم ’پدماوتی‘ کے بارے میں بہت سی دلچسپ تفصیلات آئے دن خبروں کی زینت بنتی رہتی ہیں۔فلم میں دپیکا پڈوکون رانی پدمنی کے مرکزی کردار میں نظر آئیں گی جبکہ شاہد کپور راجا راول رتن سنگھ اور رنویر سنگھ علاؤالدین خلجی کے اہم کردار ادا کررہے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق ’پدماوتی‘ میں کام کے لیے اداکارہ دپیکا پڈوکون 13 کروڑ روپے لے رہی ہیں جبکہ شاہد کپور اور رنویر سنگھ دونوں کو 10 کروڑ روپے کا معاوضہ مل رہا ہے۔
اس حوالے سے جب فلم کے 3ڈی ٹریلر کی لانچ تقریب کے دوران دپیکا سے سوال کیا گیا تو انہوں نےکہا کہ مجھے ملنے والے معاوضے پر بات کرنا ٹھیک نہیں لیکن مجھے فخر ہے کہ اس پر جو بھی میں حاصل کررہی ہوں ، میں مطمئن ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’لیکن جس بات سے مجھے سب سے زیادہ خوشی مل رہی ہے وہ یہ ہےکہ فلم کے پروڈیوسرز نے اس طرح کی فلم پر اتنا بڑا بجٹ لگایا جس کے پوسٹر پر میری تصویر موجود ہے۔ سنجے لیلا بنسالی کی ہدایات میں بننے والی یہ فلم رواں سال یکم دسمبر کو سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: