کوہلی کا دوران میچ واکی ٹاکی کا استعمال

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی کے دوران ڈریسنگ روم میں واکی ٹاکی استعمال کرتے ہوئے دیکھے گئے۔ اُن کی اس حرکت کا بھارتی میڈیا میں خوب ڈھنڈورا پیٹا گیا تاہم کوہلی کا واکی ٹاکی استعمال کرنا آئی سی سی کے قوانین کے تحت نکلا۔
نئی دلی میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی جاری تھا جس میں بھارتی بیٹنگ کے دوران کپتان ویرات کوہلی ڈریسنگ روم میں واکی ٹاکی استعمال کرتے ہوئے دیکھے گئے۔
اس پر بھارتی میڈیا میں ویرات کی اس حرکت کا خوب ڈھنڈورا پیٹا گیا اور یہ بحث بھی چل پڑی کہ ویرات کوہلی نے آیا قوانین کے مطابق واکی ٹاکی کا استعمال کیا ہے یا نہیں۔
آئی سی سی کے قوانین کے مطابق میچ کے دوران کھلاڑیوں کا باہر کی دُنیا سے رابطے کے لیے موبائل فون یا کوئی بھی مواصلاتی ذریعہ استعمال کرنا ممنوع ہے۔ البتہ کوڈ آف کنڈکٹ کی شق فور پوائنٹ تھری پوائنٹ ون کے مطابق ڈگ آؤٹ سے ڈریسنگ روم کے درمیان رابطے کے لیے واکی ٹاکی استعمال کیا جاسکتا ہے۔
بھارتی میڈیا انجانے میں اپنی ہی کرکٹ ٹیم کے کپتان کو قصور وار بتاتا رہا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: