قندیل قتل، ملزم مفتی قوی کا عمران خان سے قریبی تعلق ہے

برطانوی اخبار نے کہا ہے کہ قندیل بلوچ قتل کیس کے ملزم مفتی قوی کا تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے قریبی تعلق ہے، وہ تحریک انصاف کی مذہبی امور کمیٹی کے رکن تھے اور قندیل کے لواحقین نے مفتی قوی پر قتل کرانے کا الزام عائد کیا ہے۔
جیسے جیسے قندیل بلوچ قتل کیس کی کارروائی آگے بڑھ رہی ہے ۔ کیس میں عالمی میڈیا کی دلچسپی بھی بڑھتی جارہی ہے ۔ جس کی ایک وجہ قتل کے ملزمان میں متنازع عالم دین مفتی قوی کا شامل ہونا ہے ۔ برطانوی اخبار دی ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستانی ماڈل کے قتل کے اہم ملزم مفتی عبدالقوی کے چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان سے بھی قریبی تعلقات ہیں۔
مفتی عبدالقوی قندیل بلوچ سے ہوٹل کے کمرے میں ملاقات کا اسکینڈل سامنے آنے سے پہلے تحریک انصاف کی مذہبی امور کمیٹی کے رکن بھی تھے اور کئی بار عمران خان کے ساتھ نیوز کانفرنس بھی کر چکے تھے۔
دی ٹائمز کے مطابق ماڈل کے لواحقین نے عمران خان سے قریبی تعلق رکھنے والے مفتی قوی کو قتل کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔ قندیل بلوچ کے والد نے الزام لگایا ہے کہ ان کی بیٹی کے قتل کی ہدایت مفتی قوی نے ہی جاری کی تھیں۔
قندیل بلوچ کو گزشتہ سال متنازع عالم دین مفتی قوی سے نجی ہوٹل کے کمرے میں ملاقات کی وڈیو جاری کرنے کے کچھ دن بعد قتل کیا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: