فوجی طیاروں کے پرزہ جات کی تیاری سعودی عرب میں ہوگی

ایف 16 لڑاکا طیاروں کے پَروں اور فوجی طیاروں کے دیگر پرزہ جات کی تیاری سعودی عرب کے اندر عمل میں آئے گیٖ۔
طیارے بنانے والی بین الاقوامی معروف ’بوئنگ‘ کمپنی کے سربراہ ماریک ایلن کا کہنا ہے F-16 لڑاکا طیاروں کے پَروں اور فوجی طیاروں کے دیگر پرزہ جات کی تیاری سعودی عرب کے اندر عمل میں آئے گی۔
ریاض میں بین الاقوامی سرمایہ کاری کانفرنس کے موقع پر العربیہ نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ بات واضح ہے کہ سعودی حکومت تفریحی اور سیاحت و سفر کے سیکٹروں میں سرمایہ کاری کے لیے حقیقی طور پر کاربند ہے۔
ویژن 2030 کے تحت حج سیزن میں زائرین کی تعداد کو 80 لاکھ سے 3 کروڑ تک پہنچانے کا ہدف ہے۔ اس کے لیے سعودی عرب کے ہوابازی کے سیکٹر میں طلب میں اضافہ ہوگا۔
ہمارے نزدیک مشرق وسطی میں آئندہ 20 برسوں کے دوران 3350 طیاروں کی ضرورت ہو گی۔ اس ضمن میں طیاروں کی تیاری کے لیے 730 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ضرورت ہو گی۔ لہذا اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ تمام پیش رفت ترقی کی نئی راہیں کھولے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: