آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو ہٹانے کی منظوری

سندھ کابینہ نے آئی جی پولیس سندھ اے ڈی خواجہ کو ہٹانے کی منظوری دے دی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا۔ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم محکمہ پولیس میں ترقیوں، تقرریوں اور تبادلوں سے متعلق قواعد کو آئین و قانون کے مطابق بنانا چاہتے ہیں، ہم ایسے قواعد چاہتے ہیں جس سے پولیس کی کارکردگی میں بہتری آئے ہو اور سیاسی حکومت کی رٹ قائم رہے۔
اجلاس کے دوران کابینہ کو بتایا گیا کہ مارچ 2016 میں اے ڈی خواجہ کو او پی ایس پر آئی جی لایا گیا، سپریم کورٹ نے تمام او پی ایس پر پوسٹنگز ختم کردی ہیں اس لئے سندھ حکومت اے ڈی خواجہ کی خدمات وفاق کو واپس کرے۔ کابینہ نے اللہ ڈنو خواجہ کو ہٹانے اور ان کی جگہ 22 گریڈ کے افسر مجید دستی کی بطور آئی جی سندھ تعیناتی کی منظوری دے دی

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: