حکومت کا بھارت سے دوستیاں بڑھانا اچھا نہیں لگتا

سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ حکومت کا بھارت سے دوستیاں بڑھانا اچھا نہیں لگتا کیونکہ مودی کی حکومت سے خیر کی توقع نہیں رکھنی چاہیے،کوئی مجھ سے سیاسی طورپربکنے کی توقع نہ رکھے،ن لیگ میں نہ اختلاف ہے اورنہ فارورڈ بلاک ہے۔
کلر سیداں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا کہ میرے نزدیک مال و دولت نہیں کردارکی وقعت ہوتی ہے، میں نے مناسب سمجھا وزارت میں نہیں بیٹھوں گا، عہدے اور حکومتیں آنی جانی چیزیں ہیں، کوشش کرتا ہوں ایسا کام نہ کرسکوں جو کوئی میرے کردار پر انگلی اٹھا سکے۔انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی کے کسی شخص کوسپریم کورٹ کے فیصلے کی تضحیک نہیں کرنی چاہیے، عدلیہ کے فیصلے سے اختلاف اوراپیل کی اجازت ہے، تضحیک کی نہیں، تنقید ضرور کریں لیکن تضحیک کریں گے تو کیا نتیجہ نکلے گا؟ کیا نواز شریف کو سپریم کورٹ سے انصاف نہیں لینا؟
سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ میں اختلاف رائے ضرور ہے لیکن کوئی تقسیم نہیں، پارٹی میں کوئی فارورڈ بلاک یا دھڑے بندی نہیں البتہ اختلاف رائے جمہوریت کی بنیاد ہے۔چوہدری نثار نے کہا کہ جو بھی پالیسی بنے گی وہ (ن) لیگ اور ملک کے بہترین مفاد کے لیے بنے گی، مخالفین دیکھتے رہیں گے کہ (ن) لیگ اگلے الیکشن میں متفق اتحاد اور اتفاق کے ساتھ میدان میں اترے گی۔(ن) لیگ کے رہنما کا کہنا تھا کہ حکومت کا ہندوستان سے دوستیاں بڑھانا اچھا نہیں لگتا جس کا اظہار کرتا ہوں، مودی کے دور حکومت میں پاکستان کو ہندوستان سے خیر کی توقع نہیں رکھنی چاہیے، جس شخص کا ایجنڈ اسلام اور پاکستان دشمنی ہو اس سے خیر کی توقع کی جانا ہی اپنے ا?پ کو دھوکا دینے کے مترادف ہے۔
انہوں نے کہا کہ میانمار میں ہزاروں مسلمانوں کے گھر جلائے جارہے ہیں، ان کو نیست و نابود کیا جارہا ہو اور عین اس موقع پر دنیا جہاں مذمت کررہی ہے وہاں ایک ہندوستان کا وزیراعظم یکجہتی کا اظہار کرنے میانمار پہنچا تو اس سے اور بڑا اظہار کیا ہوسکتا ہےکہ ایسے شخص سے خیر کی توقع رکھی جاسکتی ہے، میں نے نہ پہلے رکھی نہ اب رکھتا ہوں، ہمیں کسی سے لڑنا نہیں لیکن اپنی قوت اور بازو پر یقین ہونا چاہیے۔
سابق وزیر داخلہ نے سینئر صحافی احمد نورانی پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جس نے یہ حملہ کیا وہ یہ سمجھنے سے عاری ہے کہ ایسے حملوں سے آوازیں دبتی نہیں زیادہ متحرک ہوکر بولتی ہیں، یہ حملہ ایک شخص پر نہیں بلکہ آزای اظہار رائے پر حملہ ہے، ہماری ذمہ داری ہے کہ میڈیا کے لوگوں کو مکمل تحفظ دیا جائے بلکہ اس واقعے کی تہہ تک پہنچ کر ان لوگوں کو پورے ملک کے سامنے بے نقاب کیا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: