ابوظبی میں سری لنکا کو پاکستان کے ہاتھوں 2وکٹ سے شکست

پاکستان اور سری لنکا کے مابین جاری ٹی 20 میچ میں گرین شرٹس نے لنکن ٹیم کو2 وکٹ سے شکست دے دی ۔قومی کرکٹ ٹیم نے میچ میں جیت کے ساتھ 3 ٹی20 میچز پر مشتمل سیریز0-2کی برتری حاصل کرلی جبکہ میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ شاداب خان نے حاصل کیا ۔

ابو ظبی میں کھیلے جا رہے ٹی 20 میچ میں سری لنکا کے مقرر کردہ 125رنز کے ہدف کے تعاقب میں پہلے تو پاکستان بیٹنگ لائن فیل ہوگئی۔

لیکن آخر میں شاداب خان 8گیندوں پر 16رنز ایک چوکے اور چھکےکی مدد سے اسکور کرکے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا جبکہ حسن علی نے ایک گیند کھیلتے ہوئے 3 رنز اسکور کیے۔
ٹیم کی جانب سے کپتان سرفراز احمد 28 اور احمد شہزاد 27رنز اسکور کرکے نمایاں رہے جبکہ محمد حفیظ 14، فخر زمان 11،بابر اعظم ایک، شعیب ملک 9، عماد وسیم 2 اور فہیم اشرف 4رنز اسکور کرسکے ۔

لنکن بولرز کی جانب سے کپتان تھیسارا پریرا نے 4اوورز میں 24رنز کے عوض 3 شکار کیے جبکہ پتھیرانا ، اوڈانا اور سنجایا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو مہمان ٹیم نے مقررہ 20اوورز میں 9 وکٹوں پر 124رنز اسکور کیے تھے۔

لنکن ٹیم کی جانب سے دنوشکا گوناتھیلا نے سب سے زیادہ 51 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ سمارا وکراما نے 32 رنز کے ساتھ ان کا بھرپور ساتھ نبھایا۔
لنکن ٹیم کے ایک وقت پر 106رنز کے اسکور پر 2 کھلاڑی آئوٹ تھے اور اگلے 18رنز اسکور کرنے میں ٹیم کی 7 وکٹیں گر گئیں تھیں۔

گرین شرٹس کے بولرز کی جانب سے فہیم اشرف سے بہترین بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہیٹرک اسکور کی انہوں نے 4 اوورز میں 16 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔
اس کے ساتھ ہی فہیم اشرف ہیٹرک اسکور کرنے والے پہلے پاکستانی بولر بن گئے ہیں جبکہ ٹی 20 کی تاریخ میں یہ اب تک کی چھٹی ہیٹرک ہے ۔

انہوں نے بل ترتیب اسورو اوڈانا کو 6 رنز پر، مہیلا اوڈاوتے کو صفر پر اور دانوشکا شناکا کو ایک رن کے اسکور پر پویلین بھیجا جبکہ دیگر نمایاں کارکردگی دکھانے والے بولرز میں حسن علی نے 2 اور شاداب خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی20 میچ اتوار کو لاہور میں کھیلا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: