امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن آج پاکستان پہنچ رہے ہیں

امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن آج پاکستان پہنچ رہے ہیں وہ اپنے ایک روزہ دورے میں پاکستان کی سول اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔
اتار چڑھاو ٔپاک امریکا تعلقات کی تاریخ کا حصہ بن چکا ہے، 16 سال سے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے اتحادیوں میں ڈو مور اور نومور کا تناؤ چلتا رہا، گزشتہ سال جارح مزاج ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی صدر منتخب ہونے کے بعد دوطرفہ تعلقات میں بے یقینی پیدا ہوگئی اورگزشتہ ماہ ڈونلڈ ٹرمپ کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے بعد سرد مہری بڑھ گئی۔
جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر ہی وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کی امریکی نائب صدر مائیک پینس سے ملاقات ہوئی، پھر وزیر خارجہ خواجہ آصف کا دورہ امریکا اور کرم ایجنسی میں پاک فوج کے آپریشن سے طالبان کی قید سے کینیڈین شہری اس کی امریکی بیوی اور تین بچوں پر مشتمل خاندان کی بازیابی دونوں ملکوں کو مزید قریب لےلائی ۔
امریکی وزیر خارجہ کی پاکستان میں حکومتی اور فوجی قیادت سے ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات باہمی تعاون سمیت دیگر امور پر بات چیت ہوگی، پاکستان اس سال دسمبر میں امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس کی بھی میزبانی کرے گا، ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار سنبھالنے کے بعد ان کی انتظامیہ کے اہم وزیر کا دورہ پاکستان اور امریکا کے دو طرفہ سفارتی اور دفاعی تعلقات کے نئے دور کا نکتہ آغاز قرار دیا جارہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: