کترینہ اور شاہد کپور پہلی بار فلم میں ایک ساتھ دکھائی دیں گے

بالی وڈ اداکار شاہد کپور اور کترینہ کیف پہلی بار ہدایت کار شری نارائن سنگھ کی فلم ’بتی گل میٹر چالو‘ میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔

شاہد کپور کی فلم ’پدماوتی‘ تاحال ریلیز نہیں ہوئی ہے لیکن اس فلم نے ریلیز سے قبل ہی فلم نگری میں ان کی ڈیمانڈ مزید بڑھا دی ہے۔

نامور فلمساز شری نارائن سنگھ نے اپنی نئی فلم میں شاہد کپور کو کام کرنے کی پیش کش کی جسے انہوں نے قبول کرلیا۔

فلم میں شاہد کے مدمقابل اداکارہ کترینہ کیف کو مرکزی کردار کی آفر کی تھی جس پر اداکارہ نے بھی ہاں کردی ہے اور یہ پہلا موقع ہوگا جب دونوں اداکاروں کی جوڑی کسی بھی فلم میں پہلی بار نظر آئے گی۔

دونوں اداکاروں کی جوڑی کی ایک ساتھ پہلی فلم کو ہدایت کار شری نارائن سنگھ ڈائریکٹ کریں گے جب کہ فلم کی شوٹنگ جلد ہی شروع کی جائے گی۔

اداکار شاہد کپور نے بھی دیوالی کے موقع پر اپنی ٹوئٹ میں مداحوں سے نئی آنے والی فلم کا نام شیئر کیا اور ان کی نئی فلم کا ٹائٹل ’’بتی گل میٹر چالو‘‘ ہے۔

 

خیال رہے کہ ان دنوں اداکارہ کترینہ کیف فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ اور شاہد کپور ’پدماوتی‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: