اٹلی جائیں،رقم بھی پائیں

ورپ کے حسین ترین علاقے میں رہنے کے خواہش مند افراد کے لئے خوش خبری ہے کہ وہ نہ صرف وہاں آباد ہوسکتے ہیں بلکہ اس کے عوض انہیں بھاری رقم بھی دی جائے گی۔

اٹلی کے جنوبی علاقے پولیاکے ایک دلکش قصبے سینڈیلا کے میئر نکولا گاٹا نے اعلان کیا ہے کہ غیرملکیوں سمیت ملک بھر سے جو لوگ بھی اس قصبے میں رہائش اختیار کریں گے ان کو 2 ہزار یورو سے زائد ادا کیے جائیں گے تاہم اس کے لئے شرط یہ ہے کہ اہل خانہ کی تعداد 4 ہونی چاہیے۔

قصبے میں رہنے کے خواہشمند افراد کووہیں نوکری بھی یہیں کرنا ہوگی، قصبے میں ایک شخص بھی رہ سکتا ہے تاہم اسے 800 یوورزادا کیے جائیں گے۔

قصبہ سرسبز پہاڑیوں اور جنگلات سے گھرا ہوا ہے اور ایک زمانے میں اپنی چہل پہل کی وجہ سے اسے ”لٹل نیپلز“ کہا جاتا تھا۔ اس قصبے کی آبادی 8 ہزار کے قریب تھی جو اب کم ہوکر 2 ہزار 700 رہ گئی ہے اور میئر اس کی رونقوں کو واپس لانے کے خواہش مند ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: