فاروق ستار کی سینیٹ اور اسمبلیوں سے استعفوں کی دھمکی

ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہےہمارے ارکان پر دباؤ ڈالا جارہا ہے، اگر ہمارے کسی رکن پر دباؤ ڈال کر وفاداری تبدیل کرائی گئی تو ہم ہر فورم سے مستعفی ہوجائیں گے، آج کے اجلاس میں تمام ارکان سے استعفے جمع کرلیے ہیں۔الیکشن کمیشن ایم کیوایم پاکستان سےمستعفی ارکان اسمبلی کی نشستوں پرضمنی الیکشن کرائے۔
کراچی میں پریس کانفرنس میں فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ہمارےمینڈیٹ کی توہین کی جارہی ہے،فیصلےکی گھڑی آگئی ہے،کچھ فیصلےکرنےپڑیںگے،ایم کیو ایم پاکستان کےارکان سندھ اسمبلی کووفاداریاں تبدیل کرنےپرمجبورکیاجا رہاہے ،ایم کیو ایم پاکستان کےارکان پر دباؤسے متعلق ثبوت ابھی نہیں۔ہمیں یقین ہے کہ یہ اداروں کی پالیسی ہے نہ افواج پاکستان کی۔
انہوں نے کہا کہ ابتدا میں جانے والےارکان شایدمرضی سےگئےان پراپنادعویٰ واپس لیتاہوں،موجودہ حالات میں حکمت عملی سےمیڈیااورعوام کوآگاہ کرناچاہتےہیں۔
فاروق ستار نے کہا کہ میں مانتا ہوں کہ کچھ اراکین اسمبلی شروع میں ہی چلےگئے،تمام سینیٹرزاوراراکین اسمبلی کوآپکےسامنےبٹھاسکتےہیں،اپنےارکان اسمبلی اور سینیٹر ز سے واضح پوچھا کہ مطمئن نہیں تو بتائیں۔ایم کیو ایم ارکان صوبائی اسمبلی کی وفاداریاں تبدیلی کی وجہ ناقابل فہم ہے۔
انہوں نے کہا کہ لندن سے علیحدہ ہوئے ایک سال ہوگیا۔ہماراایک گمان ہےجو یقین میں تبدیل ہورہاہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: