سارہ علی خان کی پہلی فلم کی تصویری جھلکیاں

سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان بھی فلموں میں جلوہ گر ہونے کو تیار ہیں اور ان کی پہلی فلم کی تصویری جھلکیاں جاری کردی گئی۔

سارہ علی خان ’کیدار ناتھ‘ نامی فلم سے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز کرنے جارہی ہیں جس میں ان کے مقابل سشانت سنگھ راجپوت مرکزی کردار ادا کریں گے۔

فلم ہمالیہ کے پہاڑوں میں شوٹ کی جارہی ہے جس میں سشانت سنگھ ایک گائیڈ کے روپ میں نظر آئیں گے۔

فلم میں سارہ علی خان ایک زائر کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ مذہبی عقیدت پر مشتمل یہ سفر کس طرح محبت کے رنگ میں ڈھلتا ہے، یہی اس فلم کا موضوع ہے۔

فلم کی ٹیم کی جانب سے سارہ علی خان کی شوٹنگ کے دوران کی کچھ تصاویر جاری کی گئی ہیں جن میں وہ شلوار قمیض میں ملبوس گھوڑے پر سوار دکھائی دے رہی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: