کابل: انٹرنیشنل فوجی ہیڈ کوارٹر پر راکٹ حملہ

کابل میں آج صبح سویرے انٹرنیشنل فوجی ہیڈ کوارٹر پر نامعلوم سمت سے 2 راکٹ داغے گئے ، تاہم ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

کابل آج ایک بار پھر سے دہشت گردی کا شکار ہوا ہے اور اس دفعہ حملہ انٹرنیشنل فوجی ہیڈ کوارٹر پر کیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی ذرائع کے مطابق علاقے میں زور دار دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر یہ راکٹ حملہ بتایا جارہا ہے جس میں ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ہیں ۔

اس سے قبل گزشتہ روز بھی کابل اور صوبہ غور کی مساجد میں 2 خود کش حملے کیے گئے تھے جن میں 72افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: