فرد جرم سے ڈکٹیٹر کا 99ء کا دور یاد آگیا، مریم نواز

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی اورمسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کا کہنا ہےکہ والد پر فرد جرم سے ڈکٹیٹر کا دور یاد آگیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں مریم نواز نے اپنے والد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف پر فرد جرم عائد کیے جانے کی خبر شیئر کی اور سابق صدر پرویز مشرف کا نام لیے بغیر ان کے دور کا ذکر کیا۔

مریم نواز نے لکھا کہ نوازشریف پر فرد جرم کی خبر سے ڈکٹیٹر کا 1999 کا دور یاد آیا، 1999میں والدہ کے ساتھ پشاور کے ایک جلسے میں تھی تو ایسی ہی خبر آئی تھی۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نوازشریف پر تینوں نیب ریفرنس میں فرد جرم عائد کردی جب کہ سابق وزیراعظم پر فرد جرم ان کی غیر موجودگی میں ان کے مقرر کردہ نمائندے ظافر خان کی موجودگی میں عائد کی گئی۔

اس کے علاوہ نیب ریفرنس میں مریم نواز اور ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر پر بھی فرد جرم عائد ہوچکی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: