نواز شریف کی آئندہ چند دن میں واپسی متوقع

سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی آئندہ 4سے 5دن میں پاکستان واپسی متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف آئندہ ہفتے سماعت پر اگلی پیشی پر احتساب عدالت میں پیش ہوں گے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نوازشریف کے وکیل کل احتساب عدالت سے فرد جرم کیلئے مزید وقت دینے کی استدعا کریں گے۔
واضح رہے کہ میاںنواز شریف اپنی اہلیہ اور نو منتخب رکن قومی اسمبلی بیگم کلثوم نواز کی بیماری کے باعث ان کی تیمارداری کے سلسلے میں لندن گئے ہوئے تھے۔
لندن میں بیگم کلثوم نواز کو ڈاکٹروں نے کینسر کی تشخیص کی تھی جس کے بعد ان کے وہاں کئی آپریشن ہوچکے ہیں اور وہ علاج کے لیے وہیں اپنے بیٹے کی رہائش گاہ پر مقیم ہیں۔
نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کل احتساب عدالت میں پیش ہوں گے، یہ دونوں رہنما اس سے قبل 12 اکتوبر کو عدالت میں پیش ہوئے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: