اقتدار میں آکر اپنی ذات کیلئے پیسے بنانا کرپشن ہے

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے  پارٹی ورکرز کنونشن سے خطاب میں  کہا کہ ایک طرح کی سیاست وہ ہے جس نے پاکستان کویہاں تک پہنچادیا ہے،آج پاکستان کو ایک نئی سیاست کی ضرورت ہے۔

عمران خان نے کہا کہ اقتدار میں آکر اپنی ذات کے لیے پیسے بنانا کرپشن ہے۔

عمران خان نے کہا کہ بمبینو سینما کے  باہر ٹکٹ بیچنے والے آصف زرداری کے اربوں روپے باہر پڑے ہیں، لوگوں نےاپنی ذات کے لیےپاکستان کوآگے بڑھنے نہیں دیا، سسٹم اس لیے ٹھیک نہیں ہورہا کیوں کہ اوپر زرداری اور شریف بیٹھے ہیں، طاقتور اپنے آپ کو قانون سے بالاتر سمجھتا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ نوازشریف کہتے ہیں کہ انہیں کیوں نکالا، 3سوارب روپے کی چوری کرکے عدالت ایسے آتے ہیں جیسے کشمیر فتح کرکے آئے ہوں، شریف خاندان کو اس کا جواب دینا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں ہمارے پاسپورٹ کی عزت نہیں کرتا کیوں کہ آج ہم مقروض ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی میں اوپر وہ آئیں گے جو بڑی سوچ رکھ کر ملک کا سوچیں گے۔

انہوں نے کہا کہ قائد اعظم کی جدوجہد اپنی ذات کیلیے نہیں قوم کیلیے تھی، میں پاکستان میں قائد اعظم کوہی لیڈر مانتا ہوں

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: