امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان اوراس کےرہنماؤں کےساتھ بہترتعلقات کاآغازکررہےہیں۔
انٹرنیٹ پر ایک پیغام میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاکستان کےساتھ تعلقات بہترہورہےہیںکئی شعبوں میں پاکستان کے رہنماؤں کے تعاون کے شکر گزار ہیں۔
ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان نے کئی برس امریکا سے فائدہ اٹھایا،اب اس نےبحیثیت قوم امریکاکاپھرسےاحترام کرناشروع کردیاہے، پاکستان کےساتھ حقیقی تعلقات کاآغازکررہےہیں
واضح رہے کہ کینیڈین جوڑے کی بازیابی پرامریکا نےپاکستان کا شکریہ ادا کیا تھا۔امریکی صدر نے امریکی اور کینیڈین شہریوں کی بازیابی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا تھا کہ مستقبل میں دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کارروائیوں میں بھی مدد گار ہوگا۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ پاک امریکا تعلقات میں مثبت لمحہ ہے، امریکا امید کرتا ہے کہ یہ تعاون اور ٹیم ورک دیگر یرغمال افراد کی رہائی میں بھی مدد دے گا۔
امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی کوشش کے بغیر جوڑے کی بازیابی ممکن نہ تھی جبکہ وائٹ ہاؤس نے بھی یرغمالیوں کی بازیابی کو پاکستان سے تعلقات میں مثبت لمحہ قرار دیا تھا۔